یہ قروشیے دادی نے ٹی وی پر ساس بہو کے ڈرامے دیکھتے ہوئے بناتی تھیں
قروشیے سیفٹی پِن بروچ نامی پیتل سے بنا , رنگین قروشیے میں لپٹا , چھوٹا سا تکون لوگو لگا ہے
میلان (آئی این پی) اطالوی فیشن برانڈ پراڈا نے 775 ڈالر (2 لاکھ 19 ہزار پاکستانی روپے) کی سیفٹی پن متعارف کرا کر ہلچل مچا دی۔ قروشیے سیفٹی پِن بروچ نامی پیتل سے بنا یہ سیفٹی پِن رنگین قروشیے میں لپٹا ہے جس پر پراڈا کا ایک چھوٹا سا تکون لوگو لگا ہے۔ سستا سیفٹی پن کا پیکٹ خریدنے والے صارفین کو جب پراڈا کے 2 لاکھ 20 ہزار روپے کی سیفٹی پن سے متعلق معلوم ہوا تو انہوں نے سوشل میڈیا پر خوب مذاق بنایا۔ ایک صارف نے لکھا کیا برانڈز اس موقع پر ہمارا مذاق اڑا رہے ہیں؟ ایک صارف کا کہنا تھا یہ قروشیے ان کی دادی نے یہ ٹی وی پر ساس بہو کے ڈرامے دیکھتے ہوئے بناتی تھیں۔ ایک فیشن بلاگر کا کہنا تھا کہ یہ تخیلاتی نہیں بلکہ احمقانہ عمل ہے۔