راولپنڈی کی تحصیل کہوٹہ میں موٹر سائیکل سوار میاں بیوی کھائی میں گر کر ہلاک

راولپنڈی (آئی این پی)راولپنڈی کی تحصیل کہوٹہ میں دو موٹر سائیکل سوار کھائی میں گر گئے۔فوری طور پر ریسکیو 1122 ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، کھائی میں گرنے والوں میں ایک مرد اور ایک عورت  شامل ہیں۔ جاں بحق  مرد عورت، میاں بیوی ہیں اور راولپنڈی کے رہائشی ہیں۔ریسکیو اہلکاروں نے میتوں کو کھائی سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا۔