سکردو: لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ کر5افراد جاں بحق

شینگوس جاتے ہوئے روندو ملوپہ کے مقام پر گاڑی پہاڑی تودے کی زد میں آگئی،ریسکیو ذرائع 

 سکردو(آئی این پی )سکردو میں لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ کر گاڑی میں سوار 5افراد جاں بحق ہو گئے۔ تفصیل کے مطابق سکردو میں روندو ملوپہ کے مقام پر گاڑی لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگئی، پہاڑی تودے تلے دب کر پانچ افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق گاڑی سکردو سے شینگوس جارہی تھی۔ریسکیو کی ٹیم جائے حادثے کی طرف روانہ ہوچکی ہے۔