اپوزیشن مذاکراتی کمیٹی کے تمام ارکان 2 جنوری اجلاس میں شریک ہونگے: بیرسٹر گوہر

 امید ہے فریقین کھلے دل اور نیک نیتی کا مظاہرہ کریں گے، مذاکرات کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ،چیئرمین پی ٹی آئی 
اسلام آباد (آئی این پی )چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن مذاکراتی کمیٹیوں کے تمام ارکان بہترین سیاسی بصیرت کے حامل ہیں، اپوزیشن مذاکراتی کمیٹی کے تمام ارکان کل 2 جنوری کے اجلاس میں شریک ہوں گے۔ بیرسٹر گوہر نے مذاکراتی کمیٹی کے اجلاس کے حوالے سے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے فریقین کھلے دل اور نیک نیتی کا مظاہرہ کریں گے، مذاکرات میں سنجیدہ کوششیں مثبت نتائج تک ضرور پہنچا دیتی ہیں، امید کرتے ہیں کہ مذاکراتی کمیٹیاں کم وقت میں کوئی حل نکال لیں گی۔چیئرمین پی ٹی آئی کاکہنا تھا کہ حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہو گی۔