وفاقی حکومت آئین کی خلاف ورزیوں سے باز رہے: نثار کھوڑو

 وفاق 18ویں آئینی ترمیم کو رول بیک کرنے کا پلان بنا رہا ہے،چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی سندھ
لاڑکانہ (مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی سندھ نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت آئین کی خلاف ورزیوں سے باز رہے۔لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو میں پیپلز پارٹی سندھ کے صدر اور چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی سندھ نے کہا کہ وفاق 18ویں آئینی ترمیم کو رول بیک کرنے کا پلان بنا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل فنانس کمیشن ایوارڈ میں صوبوں کا حصہ بڑھایا تو جاسکتا ہے کم نہیں کیا جاسکتا ہے۔نثار کھوڑو نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت آئین کی خلاف ورزیوں سے باز رہے، سندھ کو اختیار دیا جائے تو ٹیکسز وصول کر کے وفاق کو دے سکتے ہیں۔