مرحوم صدیق الفاروق کی جمہوری و سیاسی خدمات قابل قدر ہیں: فضل الرحمان

اسلام آباد(بیورو رپورٹ )جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے لیگی رہنما صدیق الفاروق کی وفات پر اظہار افسوس کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ مرحوم صدیق الفاروق کی جمہوری و سیاسی خدمات قابل قدر ہیں انہوں نے کہاکہ اللہ کریم مرحوم کی مغفرت فرمائے اور درجات بلند فرمائے انہوں نے کہاکہ غمزدہ خاندان سے اظہار تعزیت کرتا ہوں اللہ کریم لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔