تمام مدارس کو اجازت ہے کہ وہ جس بھی بورڈ اور نظم سے الحاق کر نا چاہیں اس سے کر لیں
اسلام آباد (آن لائن) اسلامی نظریاتی کونسل کے چیرمین ڈاکٹر محمد راغب نعیمی نے کہاہے کہ مدارس اور مدارس کے نصاب پر کوئی بھی قدغن نہیں لگا سکتا ہے انہوں نے کہاکہ طلباء اپنے علم اور مرتبہ کو پیغام امن کیلئے استعمال کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے انٹر نیشنل یو نیورسٹی کے فارغ التحصیل فضلائے کرام کی دستارفضیلت کے موقع پر 34ویں سالانہ تقریب سے خطاب کے موقع پر کیا۔ چیئرمین نے اس پرمسرت موقع پرتمام طلبا کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ تمام طلبا ایک انتہائی اہم ذمہ داری نبھانے جارہے ہیں۔ آپ ے لیے خیر
و فلاح اور پیغام امن ا سفیر بننا لازم ہے۔ اپنے علم اور مر تبہ کو پیغام امن کے لئے بھر پور استعمال کریں۔ مدارس اور نصاب مدارس پر کوئی قدغن نہیں لگا سکتا۔ کسی بھی قوت نے مدرسے پر نا پابندی لگائی ہے اور نا لگانا چاہتی ہے۔ تمام مدارس کو اجازت ہے کہ وہ جس بھی بورڈ اور نظم سے الحاق کر نا چاہیں اس سے کر لیں۔ مزیدکہا کہ امن کے پیغام سے ہی تبلیغ دین کا کام لیا جاسکتا ہے ناکہ دھونس، دھاندلی اور زبر دستی سے۔خود نبی اکرمؐ نے بھی تبلیغ کے لیے امن ومحبت کے پیغام کو چنا اور ہمارے لئے بھی یہی اصل راستہ ہے