عدالت نے 5 ہزار روپے کے مچلکوں کی عوض جنید اکبر کی 22 دسمبر تک عبوری ضمانت منظور کر لی
اسلام آباد (یواین پی)پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما جنید اکبر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی آج بھی وہاں کھڑی ہے جہاں 8 فروری کو کھڑی تھی، ہم پہلے بھی 27ویں ترمیم کو نہیں مانتے تھے اور آج بھی نہیں مانتے۔جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران جنید اکبر نے کہا کہ جس ہفتے ہم پر مقدمہ نہ ہو ہمیں اپنی وفاداری پہ شک پڑتا ہے، یہ ان کی غلط فہمی ہے، ہم ان چیزوں سے گھبرانے والے نہیں ہیں۔اس سے قبل جنید اکبر خان اپنی وکیل عائشہ خالد کے ہمراہ اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئے۔جنید اکبر نے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر انسدادِ دہشت گردی کی عدالت سے رجوع کیا تھا۔انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے جنید اکبر کے کیس پر سماعت کی۔عدالت نے 5 ہزار روپے کے مچلکوں کی عوض جنید اکبر کی 22 دسمبر تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔