گنڈاپورکے الزامات جھوٹ وفساد پرمبنی،بتائیں اب تک کون سی کال پرامن تھی ؟: عطاتارڑ

 پی ٹی آئی کی اگلی کال کا انتظار کر رہے ہیں، فائنل کال کی طرح یہ بھی ناکام ہوگی، ان کی کوئی کال پرامن نہیں رہی، قانون ہاتھ میں لیں گے تو کریک ڈائون ہوگا
بشریٰ بی بی نے علی امین پرپتھرائوکرایا، بوتلیں پھینکی گئیں، آپ میں اتنی ہمت نہیں اگلی کال دے سکیں، آپ صوبے کو سنبھالنے میں ناکام ہوچکے ہیں، میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد (بیورو رپورٹ )وفاقی وزیراطلاعات ونشریات عطا تارڑنے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی غیر ملکی میڈیا کو گمراہ کن بریفنگ کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ،انکے الزامات جھوٹ اور فساد پر مبنی ہیں، احتجاج اور دھرنوں کے سوا ان کا کوئی کام نہیں،علی امین اوربشریٰ بی بی اپنے کارکنوں کو ڈی چوک پر تنہاچھوڑ کر کیوں بھاگے؟ ، علی امین گنڈاپوربتائیں آپ کی اب تک کون سی کال پرامن تھی؟۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعلی ٰعلی امین گنڈاپورنے چند الزامات لگائے اس حوالے سے قوم کو حقائق سے آگاہ کرنا ضروری ہے۔ ان کے الزامات جھوٹ اورفساد پرمبنی ہیں۔عطاتارڑنے کہا کہ بڑھکیں، دھمکیاں دینے کاسلسلہ 2014 سے جاری ہے، یہ لوگوں کوتشدد پراکساتے ہیں اوردوڑلگا دیتے ہیں، علی امین گنڈا پورکہتے ہیں اگلی کال پرامن نہیں ہوگی۔ علی امین اور بشریٰ بی بی اپنے کارکنوں کو ڈی چوک پرتنہاچھوڑکرکیوں بھاگے؟ سیاسی، اخلاقی اور انتظامی طورپرناکام ہیں۔وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ علی امین گنڈاپوربتائیں آپ کی اب تک کون سی کال پرامن تھی، احتجاج اوردھرنوں کے سوا ان کاکوئی کام ہی نہیں، 26 نومبرکوانتشاراورلاشوں کی سیاست کی گئی۔ احتجاج اوردھرنوں کے سوا ان کا کوئی کام نہیں۔ پرامن کال ہوتی توگرنیڈ، شیلز، غلیلوں کے ساتھ چڑھائی نہ کرتے۔علی امین گنڈا پور جتنی بھڑکیں مار لیں ان کی ہر کال ناکام ہو گی۔ عطا تارڑ کا کہنا تھا پی ٹی آئی کی اگلی کال کا انتظار کر رہے ہیں، فائنل کال کی طرح یہ بھی ناکام ہوگی، ان کی کوئی کال پرامن نہیں رہی، قانون ہاتھ میں لیں گے تو کریک ڈائون ہوگا، عطاتارڑنے کہا کہ ان کی شرپسندی اورملک دشمنی کھل کرسامنے آچکی ہے، فوٹیج سامنے آگئی کارکنوں نے آپ کی گاڑی پربھی پتھرمارے۔ آپ نے نومئی کوجوکچھ کیا قوم کبھی نہیں بھولے گی،نومئی کے ملزمان کو قانون کا سامنا کرنا ہوگا، سوشل میڈیا پرپی ٹی آئی والے اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کررہے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ بشری بی بی نے علی امین پرپتھرائوکرایا، بوتلیں پھینکی گئیں، آپ میں اتنی ہمت نہیں کہ اگلی کال دے سکیں، آپ صوبے کو سنبھالنے میں ناکام ہوچکے ہیں۔ آپ پہلے 1200 کی لاشوں کا جھوٹا بنایا، آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ذریعے جعلی تصاویرسوشل میڈیا پرپھیلائیں۔ عطا تارڑ نے کہا کہ شہید رینجرز اور پولیس والوں کا خون کس کے ہاتھ پر تلاش کریں، 26 نومبر کو انتشار اور لاشوں کی سیاست کی گئی۔