اسلام آباد(بیورو رپورٹ ) ترجمان پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنااللہ کا بیان سراسرجھوٹ اور الزام تراشی پرمبنی ہے۔ ترجمان نے رانا ثنااللہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کے شعبے سے متعلق حقائق کو مسخ کرنا حکومتی بے بسی کا اشارہ ہے، یہ اپنے جرم سے قوم کی توجہ ہٹانے کیلئے نئے بیانیے تشکیل دینے کی مہم میں مصرو ف ہیں۔ انھوں نے کہا کہ فی الوقت بانی پی ٹی آئی ہی ہیں جو نوجوان طبقے میں مقبول ترین لیڈر ہیں۔