مالاکنڈ، بٹ خیلہ شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.0 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 85 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز کوہِ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ بتایا گیا ہے۔زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے کے باوجود تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔