ساس خود کو درست اور بہو کو نالائق سمجھتی ہیں:مریم نفیس

ساس خود کو درست اور بہو کو نالائق سمجھتی ہیں:مریم نفیس

پاکستانی اداکارہ مریم نفیس نے ساس بہو کے رشتے اور گھریلو تنازعات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گھروں میں مسائل کی بڑی وجہ ساس کا وہ رویہ ہے جس میں وہ خود کو ہمیشہ درست اور بہو کو ہر معاملے میں کمزور یا نالائق سمجھتی ہیں۔

انہوں نے ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں بات کرتے ہوئے کہا کہ بہو پر سسرال کی مکمل خدمت کی ذمہ داری ڈالنا مناسب نہیں۔ ان کے مطابق اسلامی تعلیمات بھی اس بات کی حوصلہ افزائی کرتی ہیں کہ شادی کے بعد نئی جوڑی کو الگ اور آزاد زندگی گزارنے کا موقع ملنا چاہیے۔مریم نفیس نے یہ بھی کہا کہ وہ اپنے بیٹے کی کم عمری کے باوجود ابھی سے یہ سوچ رکھتی ہیں کہ شادی کے بعد اسے الگ گھر میں رہنے کی آزادی دیں گی تاکہ رشتوں میں توازن برقرار رہے۔اداکارہ کے مطابق اگرچہ بعض گھروں میں مالی وجوہات کی بنا پر الگ رہنا ممکن نہیں ہوتا، لیکن پھر بھی بہو کو گھر کے اندر مناسب آزادی اور جگہ ملنی چاہیے تاکہ گھریلو تنازعات کم ہوں۔