مہنگائی بڑھ گئی، آٹا، مرغی، ٹماٹر مہنگے

پیاز، لہسن، پتی، جلانے کی لکڑی، گوشت، صابن بھی مہنگا، دال مسور، چنے، چاول سستے:ادارہ شماریات 
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) ملک میں ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.31 فیصد اضافہ ہوگیا، ہفتہ وار مہنگائی کی سالانہ شرح 2.21 فیصد تک پہنچ گئی، 17 اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ، 9اشیا کی قیمت میں کمی اور 24 کی قیمت مستحکم رہی۔ ادارہ شماریات کے جاری اعداد و شمار کے مطابق گندم کا آٹا 21 روپے 18 پیسے فی تھیلا مہنگا ہوا،پیاز،لہسن،چائے کی پتی،جلانے کی لکڑی، مٹن ،خشک دودھ،صابن، بیف بھی مہنگی ہونے والی اشیاء￿  میں شامل ہے۔ ایک ہفتے میں ٹماٹر کی قیمت میں 10 روپے 42 پیسے اضافہ ہوا، چکن 19 روپے 67 پیسے، انڈے 6 روپے 19 پیسے فی درجن ، چینی 52 پیسے فی کلو تک مہنگی ہو گئی۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کیلے فی درجن 4 روپے سستے ہوئے، آلو 1 روپیہ 37 پیسے ،ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 10 روپے 39 پیسے سستا ہوا،دال مسور،چنے،چاول اور نمک بھی سستی ہونے والی اشیاء￿  میں شامل ہیں۔ تازہ دودھ،دہی،سگریٹ،بریڈ سمیت 25 اشیاء￿  کی قیمتیں مستحکم رہیں۔