مہنگائی کے وار تیز،چینی کیساتھ آٹا بھی مہنگا
ایک ہفتے میں 18اشیا مہنگی، 8سستی اور25قیمتوں میں استحکام رہا،10کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 70روپے اضافہ ہوا ، ایل پی جی سلنڈر، چاول، دودھ بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل, چینی195روپے کلو تک فروخت ہوتی رہی
لاہور ( خصوصی رپورٹ )حکومتی دعوے،اعلانات اور اقدامات تاحال بے سود ،مہنگائی کے وار تیز،چینی کیساتھ آٹا بھی مہنگا،چینی 5، آٹا 7روپے کلو مہنگا ، ٹماٹر، پیاز ، چکن بھی بے قابو رہے مہنگی چینی کے بعد اب عوام کیلئے مہنگے آٹے کا تحفہ، یکدم آٹے کی قیمت میں 10 فیصد کا بڑا اضافہ ہو گیا، 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران آٹے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا ادارہ شماریات نے انکشاف کیا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران آٹے کے تھیلے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا۔10کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 70روپے جبکہ 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 140روپے تک اضافہ ہو گیا۔ دوسری جانب 18 اشیاء مزید مہنگی ہو جانے کے باوجود ادارہ شماریات کا مہنگائی کم ہو جانے کا دعوٰی، رواں ہفتے کے دوران آٹا، چینی، پیاز، ٹماٹر، لہسن، ایل پی جی، چاول، دودھ سمیت متعدد اشیاء مزید مہنگی ہونے سے مہنگائی کی ہفتہ وار شرح 2 عشاریہ 30 فیصد رہی۔ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 21 روپے تک اضافہ ہوا، پیاز کی فی کلو قیمت میں 7 روپے تک اضافہ ہوا ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق 20 کلو آٹے کا تھیلا 140 روپے تک مہنگا ہوا، لہسن کی فی کلو قیمت میں 11 روپے تک اضافہ ہوا۔ رپورٹ کے مطا ایل پی جی سلنڈر، چاول، دودھ بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیںملک میں چینی مزید مہنگی، اوسط قیمت سرکاری ریٹ سے بدستور زیادہ ہے۔ایک ہفتے کے دوران چینی قیمت میں 5روپے فی کلوکااضافہ،زیادہ سے یادہ قیمت 195 روپے کلوہوگئی،اوسط قیمت میں 2روپے 15پیسے فی کلو کا اضافہ ہوا،اوسط قیمت بڑھ کر181روپے 34پیسے فی کلو ہوگئی ،ایک ہفتے کے دوران چینی کی قیمت میں پانچ روپے تک فی کلوکااضافہ ہوا،ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں چینی کی زیادہ سیزیادہ قیمت بڑھ کر ایک سو پچانوے روپیفی کلوہوگئی، اوسط قیمت میں 2روپے 15پیسے فی کلو کا اضافہ ہوا،اوسط قیمت بڑھ کر 181 روپے 34 پیسے فی کلو ہوگئی۔کراچی کے شہری ملک میں سب سے مہنگی ایک سو پچانوے روپے فی کلو تک چینی خریدنے پر مجبور ہیں۔، چینی کی قیمت بدستور سرکاری ریٹ سے زیادہ ہے، ایک ہفتے میں چینی کی اوسط قیمت میں دو روپے پندرہ پیسے فی کلو کا اضافہ ہوا ہے۔پاکستان بیورو برائے شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ہفتہ میں صارفین کیلئے قیمتوں کا حساس اشاریہ 329.1 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا جو پیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.01 فیصد کم ہے۔ پیوستہ ہفتہ میں قیمتوں کا حساس اشاریہ 329.15 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا تھا۔ گزشتہ ہفتہ کے دوران روزمرہ استعمال کی 8 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 25 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ اس کے برعکس 18 ضروری اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ ایک ہفتے میں آٹیکا 20 کلوکا تھیلا 1492 روپے سے بڑھ کر1632 روپیکا ہوگیا۔ایک ہفتے میں ٹماٹرکی قیمت میں 21 روپے سے زائد کا اضافہ،پیاز 7 روپے،چکن 16 روپے فی کلو مہنگا ہوا۔گزشتہ ہفتہ کے دوران سب سے کم آمدنی والے گروپ کیلئے بجلی کی قیمت میں 9.01 فیصد، ڈیزل 4.46 فیصد، دال مونگ 1.71 فیصد، آلو 1.15 فیصد، کیلا 0.92 فیصد، دال ماش 0.88 فیصد، دال چنا 0.66 فیصد اور دال مسور کی قیمت میں 0.45 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اس کے برعکس ٹماٹر کی قیمت میں 19.87 فیصد، پیاز 10.85 فیصد، آٹا 9.38 فیصد، چکن 3.63 فیصد، لہسن 2.28 فیصد، ایل پی جی 1.39 فیصد، چینی 1.20 فیصد، گڑ 0.82 فیصد، انڈے 0.73 فیصد، شرٹنگ 0.13 فیصد اور پرنٹڈ لان کی قیمت میں 0.08 فیصد اضافہ ہوا۔ سب سے کم یعنی 17 ہزار 732 روپے ماہوار آمدنی رکھنے والے گروپ کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں 0.20 فیصد کا اضافہ ہوا۔ 17 ہزار 733 روپے سے لے کر 22 ہزار 888 روپے والے گروپ کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں 0.01 فیصد کی کمی، 22 ہزار 889 روپے سے لے کر 29 ہزار 517 روپے آمدنی والے گروپ کیلئے 0.15 فیصد اضافہ، 29 ہزار 518 روپے سے لے کر 44 ہزار 175 روپے ماہوار آمدنی رکھنے والے گروپ کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں 0.22 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔