لاہور(خصوصی رپورٹ) رواں موسم شکار میں اب تک صوبے کے مختلف تھانوں میں 99 ایف آئی آرز درج ہو چکی ہیں۔حکام کے مطابق گرفتار ہونے والے شکاری بٹیر، تیتر اور طوطوں کی غیرقانونی نیٹنگ اور شکار میں ملوث پائے گئے۔ ریجن وائز رپورٹ کے مطابق بہاولپور ریجن 37 مقدمات کے ساتھ سرفہرست ہے، سرگودھا میں 14، سالٹ رینج میں 12، ڈیرہ غازی خان میں 10، گجرات میں 3 جبکہ راولپنڈی ریجن میں 2 مقدمات درج ہوئے۔چیف وائلڈ لائف رینجر مبین الٰہی نے کہا کہ صوبے میں غیرقانونی شکار کی روک تھام تک بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔