لاہور (خصوصی رپورٹ) پنجاب بھر کے 3 لاکھ اساتذہ کو اپنی سالانہ کارکردگی رپورٹس فوراً آن لائن جمع کرانے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن نے تمام متعلقہ افسران اور اساتذہ کو یہ احکامات ارسال کیے ہیں۔تمام اساتذہ اور ملازمین اپنی سالانہ رپورٹ برائے تعلیمی سال 2025 لازمی جمع کرائیں گے۔ اساتذہ اپنی ایچ آر ایم ایس پورٹل کے ذریعے آن لائن جمع کرائیں گے۔محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق صرف آن لائن جمع کرائی گئی اے سی آرز کو ترقی اور دیگر مراعات کے لیے قابل غور قرار دیا جائے گا۔