خیبر پختونخوا میں آبی پرندوں کے شکار سیزن کا آغاز 15 فروری سے ہو گا

پشاور(آئی این پی )خیبر پختونخوا میں آبی پرندوں کے شکار سیزن کا آغاز 15 فروری سے ہو رہا ہے جس کیلئے کچھ شرائط لازمی قرار دی گئی ہیں۔محکمہ وائلڈ لائف کے جاری اعلامیہ کے مطابق خیبر پختونخوا میں آبی پرندوں کا شکار سیزن کا آغاز 15 فروری سے ہو رہا ہے، جو 15 مارچ تک جاری رہے گا۔شکار کے لئے  باقاعدہ شوٹنگ لائسنس لازمی ہوگا جب کہ فیس 6 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ شکار کی اجازت صرف ہفتہ اور اتوار کو ہوگی