ویب ڈیسک: یومِ آزادی کے موقع پر پاکستانی اداکارہ عائزہ خان کا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آ گیا۔
اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنے فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کیں، جس میں انہوں نے شہزادی ڈیانا کے مخصوص انداز کو اپنایا۔ سبز و سفید لباس میں لیڈی ڈیانا کے انداز کو دہرانے کی کوشش صارفین کو پسند نہ آئی اور کئی نے اسے یومِ آزادی کے تناظر میں نامناسب قرار دیا۔سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ یومِ آزادی ہے اور اگر کسی کاپی کا سوچنا تھا تو فاطمہ جناح کے انداز کو اپنایا جاتا۔ دیگر صارفین نے اسے پاکستان کے قومی دن کے احترام کے خلاف اور غیر مناسب قرار دیا، کیونکہ اداکارہ نے برٹش رائلز کے انداز کی تقلید کی۔عائزہ خان عموماً ہر تہوار اور موقع پر فوٹو شوٹس سوشل میڈیا پر شیئر کرتی ہیں اور اکثر ان کے فیشن سینس کی تعریف کی جاتی ہے، لیکن اس بار ان کا انتخاب صارفین کے لیے تنازعہ کا سبب بن گیا۔