عائزہ خان کے بولڈ فوٹو شوٹ پر تنقید

عائزہ خان کے بولڈ فوٹو شوٹ پر تنقید

پاکستان کی  اداکارہ عائزہ خان نے عیدالفطر کے موقع پر ایک نیا فوٹو شوٹ انسٹاگرام پر شیئر کیا، جس میں وہ سفید سلکی سلیو لیس لباس میں نظر آئیں۔

 اس پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں کے درمیان ملے جلے ردعمل سامنے آئے۔کچھ صارفین نے تنقید کی اور کہا کہ عائزہ خان پہلے خود کہتی تھیں کہ وہ سادہ اور باوقار لباس پسند کرتی ہیں، اس نئے انداز کو مدنظر رکھتے ہوئے وہ اپنے پرانے اسٹائل پر واپس آئیں۔کچھ لوگوں نے کہا کہ یہ تبدیلی شاید زیادہ شہرت یا توجہ حاصل کرنے کے لیے کی گئی ہے۔دیگر مداحوں نے ان کے نئے لک کو سراہا اور تعریف کی، مگر مجموعی طور پر یہ فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث کی بنیاد بن گیا کہ کیا اداکاراؤں کو اپنے امیج میں تبدیلی لانی چاہیے یا نہیں۔عائزہ خان کے انسٹاگرام پر لاکھوں فالوورز ہیں اور وہ کئی مقبول ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، اس لیے ان کے کسی بھی نئے انداز پر سوشل میڈیا فوراً ردعمل دیتا ہے۔