ترک صدر رجب طیب اردوان نے غزہ میں انسانی بحران پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور اسے انسانیت کے لیے امتحان قرار دیا ہے۔
اردوان نے کہا کہ غزہ کے مسئلے کو صرف زمین کے چھوٹے سے ٹکڑے کی لڑائی کے طور پر نہیں بلکہ انسانی تباہی کے حوالے سے سمجھنا ہوگا، کیونکہ اسرائیلی بمباری سے بچے، خواتین اور بزرگ شدید متاثر ہو رہے ہیں۔ترک صدر نے مزید بتایا کہ اسرائیلی حملوں کی وجہ سے غزہ کے شہروں میں رہائش ناممکن ہو گئی ہے، اسکول، عبادت گاہیں، اسپتال اور گھروں سب کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا گیا ہے۔ غزہ میں بنیادی سہولیات جیسے خوراک، پانی، صحت اور بجلی کی سہولتیں تباہ ہو چکی ہیں، جس کے نتیجے میں بھوک، پیاس اور وبائی امراض میں اضافہ ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں اب تک 61 ہزار سے زائد افراد شہید ہو چکے ہیں اور یہ انسانی المیہ عالمی ضمیر پر بھاری اثر ڈال رہا ہے۔ ترک صدر نے عالمی برادری سے غزہ میں فوری انسانی امداد فراہم کرنے اور شہریوں کے تحفظ کے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔