ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا سعودی عرب کے لیے سرکاری دورہ شروع

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا سعودی عرب کے لیے سرکاری دورہ شروع

جدہ میں ترک صدر رجب طیب اردوان کا ایک روزہ سرکاری دورہ شروع ہو گیا ہے، جس کے دوران وہ سعودی عرب کے اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

ان کا طیارہ جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اترا، جہاں سعودی حکام نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر مکہ ریجن کے نائب گورنر مشعل بن عبدالعزیز آل سعود، سعودی عرب میں ترکیہ کے سفیر امراللہ اشلر اور جدہ میں ترک قونصل جنرل مصطفیٰ اونال بھی موجود تھے۔استقبال کے بعد، اردوان سڑک کے راستے مقدس شہر مکہ مکرمہ روانہ ہو گئے، جہاں ان کی ملاقاتوں اور مشاورت کا سلسلہ جاری رہنے کی توقع ہے۔ ذرائع کے مطابق، اس دورے کے دوران سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دو طرفہ تعلقات، علاقائی سکیورٹی، دفاعی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر بات چیت کی جائے گی۔ملاقات میں، اردوان اور سعودی ولی عہد و وزیراعظم محمد بن سلمان کے درمیان خطے میں جاری کشیدگی، سلامتی کے حوالے سے چیلنجز اور دفاعی تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیے جانے کا امکان ہے۔ اس دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانا اور علاقائی امن و استحکام کے لیے مشترکہ اقدامات پر غور کرنا ہے۔