نواز شریف نے خیبر پختونخوا کے سیلابی متاثرین کے لیے اظہارِ ہمدردی کیا

نواز شریف نے خیبر پختونخوا کے سیلابی متاثرین کے لیے اظہارِ ہمدردی کیا

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے خیبر پختونخوا میں حالیہ سیلابی صورتحال پر شدید افسوس کا اظہار کیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ دُکھ کی اس گھڑی میں ان کی ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں اور یہ سانحہ دلخراش و افسوسناک ہے۔ نواز شریف نے متاثرین کے لیے دعا کی اور اللہ تعالیٰ سے شہداء کو جنت الفردوس اور زخمیوں کو صحتِ کاملہ عطا کرنے کی دعا کی۔خیبر پختونخوا میں صرف 48 گھنٹوں میں شدید بارش، سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور آسمانی بجلی گرنے کے واقعات کے نتیجے میں 321 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ بونیر میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 184 ہے جبکہ 23 افراد زخمی ہیں، جن میں 17 مرد، 4 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں۔متاثرہ علاقوں میں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)، پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے)، پاک آرمی اور ضلعی انتظامیہ امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں تاکہ متاثرین کو فوری مدد فراہم کی جا سکے۔