ویب ڈیسک: وزیراعظم نے ہدایت دی ہے کہ حالیہ سیلابی صورتحال میں این ڈی ایم اے (نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی) خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھے اور متاثرین کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے۔
وزیراعظم نے واضح کیا کہ سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اور ان کی بحالی کے لیے وفاقی حکومت مکمل طور پر صوبائی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔
911 ہیلپ لائن فعال
وزیراعظم کی ہدایت پر وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ملک بھر میں ایمرجنسی کے لیے 911 ہیلپ لائن فعال کر دی ہے۔یہ ہیلپ لائن اس صورت میں بھی کام کرے گی جب موبائل نیٹ ورک کے ٹاورز متاثر یا عارضی طور پر غیر فعال ہو جائیں، تاکہ متاثرہ افراد فوری طور پر امدادی اداروں سے رابطہ قائم کر سکیں۔
متاثرین کی بحالی کے اقدامات
حکام کے مطابق حکومت متاثرہ علاقوں میں:ریسکیو اور ریلیف سرگرمیوں کو تیز کر رہی ہے۔بے گھر ہونے والے خاندانوں کو عارضی شیلٹرز فراہم کیے جا رہے ہیں۔کھانے پینے کی اشیاء اور طبی امداد پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے۔