اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے بنگلادیش کی سابق وزیر اعظم بیگم خالدہ ضیاء کے انتقال پر گہری تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
ایک بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ بیگم خالدہ ضیاء پاکستان کی پُرعزم دوست تھیں اور حکومت و عوام دکھ کی اس گھڑی میں بنگلادیش کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں خالدہ ضیاء کی فیملی اور بنگلادیشی عوام کے لیے دعائیں ہیں اور اللّٰہ تعالیٰ انہیں جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔واضح رہے کہ خالدہ ضیاء بنگلادیش کی پہلی خاتون وزیر اعظم تھیں اور طویل عرصے سے کئی بیماریوں میں مبتلا تھیں۔ بنگلادیش نیشنل پارٹی کے مطابق ان کا انتقال دارالحکومت ڈھاکا کے اسپتال میں صبح 6 بجے ہوا۔بیگم خالدہ ضیاء، سابق صدر ضیاء الرحمان کی اہلیہ تھیں اور ان کی عمر 80 برس تھی۔