سرکاری حج سکیم: درخواستیں جمع کرانے کا آج آخری دن

سرکاری حج سکیم: درخواستیں جمع کرانے کا آج آخری دن

ویب ڈیسک: سرکاری حج سکیم میں درخواستیں جمع کرانے کا آج آخری دن ہے، اور نامزد بینکوں میں درخواستیں وصول کی جا رہی ہیں۔

وزارت مذہبی امور کی درخواست پر سٹیٹ بینک نے نامزد بینک کھولنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں تاکہ تمام خواہشمند افراد اپنی درخواستیں جمع کرا سکیں۔وزارت مذہبی امور کے مطابق، درخواستوں کی مطلوبہ تعداد مکمل ہوتے ہی بکنگ روک دی جائے گی اور پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر جمع شدہ درخواستیں کامیاب قرار پائیں گی۔ترجمان وزارت نے درخواست گزاروں سے کہا ہے کہ وہ بینک سے کمپیوٹرائزڈ رسید ضرور حاصل کریں اور وزارت کے آن لائن پورٹل یا پاک حج 2026 ایپ پر اپنے کوائف کی تصدیق کریں تاکہ کسی قسم کی غلطی یا مسئلہ نہ ہو۔