محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب (HEC Punjab) نے لیپ ٹاپ سکیم فیز 2 کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا اعلان کر دیا ہے۔
طلباء اب 20 مارچ تک آن لائن درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔درخواستیں صرف آن لائن وصول کی جائیں گی۔اب تک فیز 2 کے لیے 1 لاکھ 31 ہزار 805 درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔
اس سکیم میں نہ صرف سرکاری یونیورسٹیوں بلکہ پرائیویٹ یونیورسٹیوں کے طلباء بھی اہل قرار دیے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں، فیڈرل چارٹرڈ یونیورسٹی اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے طلباء بھی اس سکیم کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔
سکیم کا مقصد:
نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بااختیار بنانا
ڈیجیٹل تقسیم (Digital Divide) ختم کرنا
طلباء کو آن لائن تعلیم، تحقیق، فری لانسنگ اور دیگر ڈیجیٹل سرگرمیوں میں حصہ لینے کا موقع دینا
یہ اسکیم چیف منسٹر پنجاب مریم نواز شریف کی رہنمائی میں شروع کی گئی ہے اور میرٹ پر مبنی بنیاد پر لیپ ٹاپ فراہم کرتی ہے۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق، اس اقدام سے طلباء کو تعلیمی اور ڈیجیٹل وسائل تک آسان رسائی حاصل ہوگی اور وہ مستقبل کی مارکیٹ اور ڈیجیٹل دنیا کے لیے تیار ہوں گے۔