وزیراعظم کی ہدایت پر ملک بھر میں 911 ہیلپ لائن فوری طور پر فعال

وزیراعظم کی ہدایت پر ملک بھر میں 911 ہیلپ لائن فوری طور پر فعال

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن نے ملک بھر میں ہنگامی ہیلپ لائن 911 کو فوری طور پر فعال کر دیا ہے۔

ترجمان کے مطابق، 911 سروس ایسے حالات میں بھی فعال رہے گی جب کسی علاقے میں صارف کے موبائل نیٹ ورک کے ٹاورز متاثر یا غیر فعال ہوں۔ اس نظام کے ذریعے متاثرہ شہری کسی بھی ہنگامی صورتحال میں 911 پر رابطہ کر کے فوری مدد حاصل کر سکیں گے۔شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ہنگامی حالات میں فوری رابطے کے لیے 911 ڈائل کریں اور غیر متاثرہ شہری غیر ضروری کالز سے گریز کریں تاکہ یہ سہولت ان افراد کے لیے دستیاب رہے جنہیں فوری امداد کی ضرورت ہو۔