بادل پھٹنے سے بڑے پیمانے پر تباہی‘ہلاک ہونے والوں میں ہندو یاتری بھی شامل ہیں
سرینگر(آئی این پی )مقبوضہ کشمیر میں کشتواڑ کے علاقے چسوتی گائوں میںشدید بارش اور اچانک آنے والے تباہ کن سیلاب نے قیامت برپا کر دی، جس میں اب تک کم از کم 60 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ 80 سے زائد لاپتہ ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں ہندو یاتری بھی شامل ہیں جو ایک مقامی مزار پر حاضری کے لیے آئے تھے۔حکام کے مطابق اچانک آنے والا "کلاڈ برسٹ بڑے پیمانے پر تباہی لے آیا، جس سے ایک عارضی کچن سمیت درجنوں ڈھانچے بہہ گئے۔