لینڈ سلائیڈنگ کے باعث متعدد گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، ضلع رام بن میں تعلیمی ادارے بند
سرینگر(آئی این پی )مقبوضہ کشمیر کے ضلع رام بن میں طوفانی بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب کے نتیجے میں ایک بچے سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ضلع رام بن میں سیلاب نے جہاں 3 افراد کی جان لے لی وہیں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث متعدد گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں۔ دوسری جانب خراب موسم کے باعث رام بن میں تمام تعلیمی ادارے بند کردئیے گئے