نواسہ رسولؐ حضرت امام حسن مجتبیٰ کا یوم شہادت28صفر کو عقیدت و احترام سے منایا جائے گا

جہانیاں(آن لائن ) نواسہ رسولؐ حضرت امام حسن مجتبیٰ کا یوم شہادت28صفر بمطابق12اگست بدھ کو عقیدت و احترام سے منایا جائے گا ۔اس سلسلے میں جہانیاں سمیت ملک بھر کی امام بارگاہوں میں مجالس عزاء منعقد کی جائیں گی جن سے خطاب کے دوران علماء و ذاکرین حضرت امام حسن علیہ السلام کی تعلیمات پر روشنی ڈالیں گے جبکہ بڑے بڑے شہروں میں علم و ذوالجناح اور شبیہہ تابوت کے ماتمی جلوس بھی نکالے جائیں گے۔ حضرت امام حسن مجتبیٰ حضور نبی کریم ؐ کے نواسے ،حضرت علی کرم اللہ وجہہ اور خاتون جنت حضرت فاطمہ الزھرہ کے بڑے فرزند تھے۔ رسولﷺ نے آپ کا نام حسن رکھا۔ حضرت امام حسن مجتبیٰ 28صفر المظفر50ھ کو اس دنیا سے رخصت ہوئے۔آپ کو جنت البقیع میں دفن کیا گیا۔