لاہور میں مسلسل بارشوں کے بعد ڈینگی کا خطرہ ،مزید 4کیس رپورٹ

لاہور(ہیلتھ رپورٹر )لاہور میں ڈینگی بخار کے 4 مزید کیسز رپورٹ ہوگئے ۔علامہ اقبال زون سے ڈینگی بخار کے 3 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ ایک مریض  عزیز بھٹی زون سے رپورٹ ہواہے ۔  رواں سال سرکاری طور پر ڈینگی بخار کے کیسز کی مجموعی تعداد 58 ہوگئی ہے ۔