اسلام آباد(آئی این پی )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے 14اگست کو دھرنے کی سازش کرنے کے کیس میں پی ٹی آئی کے 12کارکنوں کی ضمانت منظور کرلی۔ پی ٹی آئی کارکنوں کی 20،20ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کی گئیں،ڈیوٹی مجسٹریٹ عمران امیر نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔