اسلام آباد(آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کے لیے جیل حکام، پی ٹی اے اور دیگر فریقین کے جوابات موصول ہونے کے بعد کیس کی مزید سماعت 24 فروری تک ملتوی کر دی۔جبکہ پی ٹی اے نے بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کے کیس میں جواب داخل کرایا تاہم عدالت نے اسے غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’آپ دیکھ لیں رٹ پٹیشن کیا ہے اور آپ کا جواب کیا ہے۔جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا کہ اگر ملاقات کرائی گئی تو کیس آگے بڑھ سکے گا اور اس حوالے سے مناسب احکامات جاری کیے جائیں گے ۔