نیپال میں پہلے الیکشن، جنریشن زی ووٹ کے اندراج کیلئے پرجوش

 تختہ الٹنے کے بعد لڑکے لڑکیاں بڑے جوش سے ووٹ کا اندراج کرا رہے ہیں
کٹھمنڈو(آئی این پی ) نیپال میں پرتشدد مظاہروں کے نتیجے میں حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد جریشن زی سے تعلق رکھنے والے  نوجوان لڑکے لڑکیاں پہلی بار بڑے جوش سے اپنے ووٹ کا اندراج کرا رہے ہیں۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق ووٹ کا اندراج کرانے والوں میں سے زیادہ تر وہ ہیں جو پہلی بار ووٹ ڈالیں گے اور وہ آنے والے انتخابات کو ایک ایسے موقع کے طور پر دیکھ رہے ہیں جو ملک کے مستقبل کو ایک نئی شکل دے گا کیونکہ تین کروڑ کی آبادی رکھنے والا ملک شدید معاشی مسائل سے دوچار ہے۔آٹھ اور نو ستمبر کو ہونے والے پرتشدد احتجاج کے دوران 73 افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ مشتعل مظاہرین نے پارلیمان، عدالتوں اور حکومتی عمارتوں کو جلا دیا تھا