پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کو سندھ میں بڑی کامیابی مل گئی

کراچی (آئی این پی) پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کوسندھ میں بڑی کامیابی مل گئی۔گمبٹ سائوتھ بلاک میں تیل،گیس اورایل پی جی کی پیداواربڑھ گئی،پی پی ایل نے اسٹاک ایکسچینج کو خط میں کہا کہ گیس کی پیداوارپانچ ایم ایم ایس سی ایف ڈی اضافے سے یومیہ ساٹھ ایم ایم ایس سی ایف ڈی اور تیل کی پیداوارمیں یومیہ 35 بیرل کا اضافہ ہوگیا۔گیس کی پیداوار 5 ایم ایم ایس سی ایف ڈی اضافے سے یومیہ 60 ایم ایم ایس سی ایف ڈی ہوگئی،پی پی ایل نے سانگھڑ میں گمبٹ بلاک پر جدیدتیکنیک سے ذخائر کی پیدوار بڑھائی