بینکاک(آئی ا ین پی) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف5روزہ دورے پر جاپان روانہ ہو گئیں‘ وہ غیرملکی دورے کے پہلے مرحلے میں تھائی لینڈ پہنچ گئیں۔تھائی دارالحکومت بینکاک کے سووارن بھومی ایئر پورٹ آمد پر تھائی لینڈ میں پاکستانی سفیر رخسانہ افضال اور اعلی حکام نے وزیراعلی مریم نوازشریف اور وفد کا خیر مقدم کیا۔تھائی حکومت کے اعلی حکام بھی وزیراعلی مریم نوازشریف اور پنجاب کے اعلی سطح وفد کے استقبال کیلئے ایئر پورٹ پر موجود تھے۔