وزیراعلی مریم نواز اگست میں جاپان کا دورہ کریں گی

لاہور(آئی این پی) وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے اگست میں جاپان کا دورہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف 15 اگست کو جاپان روانہ ہوں گی، مریم نوازشریف کا دورہ جاپان 15 اگست سے 22 اگست تک ہوگا۔جاپان کے دورے کے دوران کاروباری ملاقاتوں اور سرمایہ کاری پر بات چیت ہوگی، پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ کو وزیر اعلی کے دورے کی تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔