وزیراعلی مریم نواز شریف تھائی لینڈ سے جاپان پہنچ گئیں‘ اعلی افسروں اور سفارتی حکام نے خیر مقدم کیا

لاہور(خصوصی رپورٹر)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف تھائی لینڈ سے جاپان پہنچ گئیں- وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا ٹوکیو ائیرپورٹ پہنچنے پر پر تپاک خیر مقدم کیاگیا-جاپان گورنمنٹ کے اعلی افسروں اور سفارتی حکام نے خیر مقدم کیا -جاپان میں متعین پاکستان کے سفیر عبد الحمید نے پنجاب کے وفد کو خوش آمدید کہا- جاپان میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کی کثیر تعداد بھی وزیراعلی مریم نواز شریف کے استقبال کے لئے موجود تھی-