تیسرے ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا

تیسرے ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا

آکلینڈ میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 قومی ٹیم میں عباس آفریدی اور ابرار احمد کو شامل کیا گیا ہے، جبکہ محمد علی اور جہانداد خان کو ٹیم سے ڈراپ کیا گیا ہے۔پاکستان کی ٹیم میں محمد حارث، حسن نواز، سلمان علی آغا، عرفان نیازی، شاداب خان، عبدالصمد، خوشدل شاہ، شاہین آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔سیریز کے ابتدائی دونوں میچز میں پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، اور آج کی جیت نیوزی لینڈ کو 5 میچز کی سیریز میں فیصلہ کن برتری دلوا سکتی ہے۔