سہ ملکی سیریز: سری لنکا کا انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ

سہ ملکی سیریز: سری لنکا کا انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ

راولپنڈی میں جاری سہ ملکی سیریز کے تیسرے میچ میں سری لنکا نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 دونوں ٹیمیں سیریز میں اپنی پہلی کامیابی حاصل کرنے کے لیے میدان میں اتری ہیں۔سری لنکن کپتان کوشال مینڈس نے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بولنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ ٹیم سیریز کے ابتدائی دونوں میچز میں ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے کامیابی حاصل نہیں کر سکی، تاہم اوس پڑنے کے امکان کے باعث پہلے بولنگ کو ترجیح دی گئی ہے۔

سری لنکن ٹیم میں ایک تبدیلی
انگلینڈ کے خلاف میچ کے لیے سری لنکن ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ سچندو کولومباگے کی جگہ دونیتھ ویلالاگے کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

انگلینڈ کی ٹیم میں دو تبدیلیاں
انگلش کپتان ہیری بروک نے کہا کہ ان کی ٹیم بھی ٹاس جیتنے کی صورت میں پہلے بیٹنگ کرنا چاہتی تھی۔انگلینڈ کی پلیئنگ الیون میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ سونی بیکر اور عادل رشید کی جگہ لیام ڈوسن اور جوش ٹنگ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان ٹیم ناقابلِ شکست
واضح رہے کہ سہ ملکی سیریز میں پاکستان کی ٹیم اب تک ناقابلِ شکست ہے۔ قومی ٹیم نے اپنے پہلے میچ میں سری لنکا کو 37 رنز سے شکست دی، جبکہ دوسرے میچ میں انگلینڈ کو 87 رنز سے ہرایا۔