راولاکوٹ میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کا مبینہ مقامی ایجنٹ گرفتار

راولاکوٹ میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کا مبینہ مقامی ایجنٹ گرفتار

راولاکوٹ میں پولیس نے بھارتی خفیہ ایجنسی کے لیے کام کرنے والے ایک مبینہ ایجنٹ کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

آزاد کشمیر پولیس کے مطابق گرفتار ملزم عرفان پر الزام ہے کہ وہ حساس تنصیبات کی تصاویر اور ویڈیوز ریکارڈ کر کے غیر ملکی عناصر تک پہنچا رہا تھا۔آئی جی آزاد کشمیر پولیس لیاقت علی ملک نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ایک مکمل نیٹ ورک سرگرم تھا، جس میں مبینہ طور پر بھارتی خفیہ ایجنسی را سے منسلک ہینڈلرز مختلف افراد کو ویڈیوز اور لوکیشنز کے بدلے ادائیگیاں کرتے تھے۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر بعض افراد خود کو خواتین یا صحافی ظاہر کر کے لوگوں کو ٹریپ کرنے کی کوشش کر رہے تھے، اس لیے عوام کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔لیاقت علی ملک نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر کی سرزمین کے تقدس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور ملک دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔