ایرانی حکومت نے واضح کیا ہے کہ جب تک اس کے حقوق تسلیم نہیں کیے جاتے، آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر کھولنے یا معمول کی صورتحال بحال کرنے پر غور نہیں کیا جائے گا۔
ایرانی رہبرِ اعلیٰ کے مشیر محسن رضائی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز اس وقت تک بند یا محدود رہ سکتی ہے جب تک ایران کے مطالبات اور حقوق تسلیم نہیں کیے جاتے۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا مسلسل جنگ سے خوفزدہ ہے، جبکہ ایران طویل جنگ کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور اس کے پاس اس کا تجربہ بھی موجود ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ وہ ملکی قیادت کے فیصلوں کے پابند ہیں، تاہم ان کی ذاتی رائے یہ ہے کہ ایران کو امریکا کے ساتھ عارضی جنگ بندی میں توسیع پر آمادہ نہیں ہونا چاہیے۔