ریاست وکٹوریہ میں آسٹریلیا کی سب سے بڑی آئل ریفائنری میں بدھ کی رات لگی آگ کو 12 گھنٹے کی کوشش کے بعد بجھایا گیا۔
خوش قسمتی سے اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ ڈپٹی کمشنر وکٹوریہ کے مطابق، آگ آلات کی خرابی کے سبب لگ گئی تھی، اور اس واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔