لاس اینجلس میں آئل ریفائنری میں دھماکہ، آگ لگ گئی، کوئی جانی نقصان نہیں

لاس اینجلس میں آئل ریفائنری میں دھماکہ، آگ لگ گئی، کوئی جانی نقصان نہیں

امریکی شہر لاس اینجلس میں آئل ریفائنری میں دھماکے کے بعد آگ بھڑک اُٹھی۔

کیلیفورنیا کے گورنر نے بتایا کہ آگ ایک محدود علاقے تک محدود ہے اور اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔کیلیفورنیا پولیس نے اعلان کیا کہ آگ کے پھیلنے سے فی الحال قریبی رہائشی علاقوں کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ حکام نے فائر بریگیڈ کو الرٹ کر کے موقع پر پہنچا دیا ہے اور آگ پر قابو پانے کے لیے کارروائی جاری ہے۔محکمہ فائر کے مطابق دھماکے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ مستقبل میں ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔