لاس اینجلس میں خوفناک آگ پر قابو پایا گیا، 30 ہلاکتیں اور اربوں ڈالر کا نقصان

لاس اینجلس میں خوفناک آگ پر قابو پایا گیا، 30 ہلاکتیں اور اربوں ڈالر کا نقصان

لاس اینجلس، کیلیفورنیا میں گزشتہ تین ہفتوں سے جاری خوفناک آگ پر بالآخر قابو پا لیا گیا ہے۔

کیلیفورنیا فائر ڈپارٹمنٹ نے تصدیق کی ہے کہ آگ نے 37 ہزار ایکڑ سے زائد زمین کو متاثر کیا اور 10 ہزار سے زائد گھر جل گئے۔ اس قدرتی آفات کے نتیجے میں تقریباً 30 افراد ہلاک ہو گئے اور ہزاروں افراد بے گھر ہوئے۔آگ کے نتیجے میں ہونے والے مالی نقصانات کا تخمینہ 250 سے 275 ارب ڈالرز تک لگایا گیا ہے، جو اس علاقے کی تاریخ میں سب سے بڑے نقصانات میں سے ایک ہے۔ یہ آگ 7 جنوری کو شروع ہوئی تھی، تاہم اس کی اصل وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں اور خشک سالی نے اس آتشزدگی کو بڑھاوا دینے میں اہم کردار ادا کیا۔لاس اینجلس کے میئر کیرن باس نے کہا ہے کہ اب بحالی کا عمل تیز کر دیا گیا ہے تاکہ متاثرہ افراد کو جلد اپنے گھروں کو واپس جانے کا موقع مل سکے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت متاثرین کی مدد کے لیے تمام وسائل فراہم کر رہی ہے اور ان کی فوری بحالی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔