افغان طالبان کے خلاف عوامی تحریکیں تیزی سے بڑھنے لگیں

افغان طالبان کے خلاف عوامی تحریکیں تیزی سے بڑھنے لگیں

طالبان کی حکومتی پالیسیوں نے افغانستان کو عالمی سطح پر تنہائی میں دھکیل دیا ہے۔

 افغان انٹرنیشنل کے مطابق، نیشنل ریزسٹنس فرنٹ کے رہنما احمد مسعود کا کہنا ہے کہ افغانستان میں طالبان کا دور قریب ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ طالبان کے خلاف عوامی تحریکوں کا اتحاد اور ہم آہنگی سب سے مؤثر حکمت عملی ہے۔احمد مسعود نے یہ بھی رد کیا ہے کہ طالبان کا کوئی متبادل موجود ہے، اور اسے ایک منظم حکمت عملی کے تحت انتشار پھیلانے کی کوشش قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ مختلف افغان سیاسی گروہ طالبان کے خلاف بنیادی اصولوں پر متفق ہیں اور عوامی طاقت ہی اصل قوت ہے، لہٰذا عوام کو طالبان کے سازشی پروپیگنڈے میں نہ آنا چاہیے۔