منکی پاکس کیسز میں اضافہ،مزید 2 افراد میں وائرس کی تصدیق

لاہور سے رواں برس رپورٹ ہونیوالے کیسز کی تعداد 30 ہوگئی
لاہور(آئی  این پی )  لاہور میں منکی پاکس کے کیسز میں اضافہ، 24 گھنٹے کے دوران لاہور سے 2 افراد میں منکی پاکس کی تصدیق ہوگئی۔لاہورمیں منکی پاکس کیکیسز 24 گھنٹے کے دوران لاہورسیدوافراد میں منکی پاکس کی تصدیق ہو گئی،جن میں ایک مرد اورایک خاتون شامل ہے۔ میواسپتال میں منکی پاکس سے متاثرہ پانچ مریض زیرعلاج ہیں،لاہور سے رواں برس رپورٹ ہونیوالے کیسز کی تعداد 30 ہوگئی۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ لاہور میں منکی پاکس کا مقامی پھیلا ہورہا ہے،منکی پاکس کے علامات والے افراد قرنطینہ اختیار کریں۔