پمز میں زیرعلاج خاتون میں منکی پاکس کی تصدیق

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)پمز میں زیر علاج 41 سالہ خاتون میں منکی پاکس کی تصدیق ہوگئی،خاتون کے چہرے کی جلد متاثر ہونے پر گزشتہ ہفتے پمز لایا گیا تھا، قومی ادارہ صحت کو ایم پاکس کے شبہ میں گزشتہ ہفتے خاتون کے نمونے بھیجے گئے،قومی ادارہ صحت نے متاثرہ خاتون میں ایم پاکس کی تصدیق کردی ،خاتون شکریال کی رہائشی ہے اوراسکی طبیعت بہتر ہورہی ہے۔