مریم وٹو نے ایک حالیہ انٹرویو میں اپنی بہن بشریٰ بی بی اور عمران خان کی شادی کی کہانی بیان کی۔
انہوں نے وضاحت کی کہ بشریٰ بی بی کے پاس کوئی جادوئی طاقت نہیں، بلکہ ان کی شخصیت میں دین، قرآن اور علم کا گہرا اثر ہے، جس کی بدولت وہ عمران خان کی قریبی مشیر ہیں۔مریم وٹو نے مزید کہا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کا اہتمام انہوں نے کیا تھا، اور اس ملاقات کے بعد عمران خان نے بشریٰ بی بی کو اپنی زندگی بدلنے والی شخصیت قرار دیا۔یاد رہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو غیر شرعی نکاح کیس میں 7، 7 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ یہ فیصلہ اڈیالہ جیل میں سینئر سول جج قدرت اللہ نے سنایا، جس میں دونوں پر 5، 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔
اس کیس میں درخواست گزار بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا تھے، جنہوں نے دعویٰ کیا کہ بشریٰ بی بی نے عدت کی مدت ختم ہونے سے قبل ہی عمران خان سے نکاح کیا۔ بشریٰ بی بی نے اپنے بیان میں کہا کہ ان کی عدت یکم جنوری 2018 تک مکمل ہو چکی تھی، اور انہوں نے یکم جنوری 2018 کو عمران خان سے نکاح کیا۔اس تمام تر صورتحال کے باوجود، مریم وٹو نے اپنی بہن بشریٰ بی بی کی شخصیت اور کردار کی وضاحت کی ہے، اور ان پر لگائے گئے جادو کے الزامات کو مسترد کیا ہے۔