منشیات کے عادی 2 افراد کی لاشیں بر آمد

مریدکے (خصوصی رپورٹ) مریدکے سے منشیات کے عادی 2 نامعلوم افراد کی لاشیں بر آمد ہو گئیں ۔تفصیل کے مطابق آج کل مریدکے اور مضافات میں مبینہ طور پر منشیات کا اس قدر کاروبار ہو رہا ہے کہ منشیات کے عادی افراد کی لاشیں ملنا معمول بن چکا ہے۔ گزشتہ روز بھی تھانہ سٹی کے علاقہ نارووال چوک کے قریب کھیتوں سے اور تھانہ صدر کے علاقہ ننگل ساہداں قبرستان کی دیوار کیساتھ2نشئیوں کی لاشیں ملی ہیں جو مبینہ طور پر نشہ کی زیادتی کے باعث جاں بحق ہو گئے ۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لاشیں مریدکے تحصیل ہسپتال کے مردہ خانے میں پوسٹ مارٹم کے لئے منتقل کر دی ہیں۔ تاہم ابھی تک انکی شناخت نہیں ہو سکی۔